کمٹہ:25/مئی (ایس اؤنیوز)شہر کے ڈپو کالونی کے ایک گھر میں جب کوئی نہیں تھا تو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے 2سونے کی چڑیاں اور 12ہزارروپئے نقد لے کر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ چوری ہوئے گھر مالک کی شناخت پوسٹ مین بال چندر نائر بتائی گئی ہے۔
چوری کی اطلاع پاتے ہی شہری پولس جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد ملزموں کی تلاش کے لئے جال بچھایا ہے ۔ کمٹہ پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔